ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کڑاکے کی سردی کے درمیان گھنی دھند کی چادر میں لپٹی دہلی

کڑاکے کی سردی کے درمیان گھنی دھند کی چادر میں لپٹی دہلی

Wed, 21 Dec 2022 12:02:25    S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)دہلی این سی آر، یوپی، پنجاب سمیت شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں کےدرجہ حرارت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے- اب درجہ حرارت  میں کمی کے ساتھ ہی دھند اور سردی کی لہر نے بھی اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے- محکمہ موسمیات  کے مطابق دہلی-این سی آر، پنجاب، شمالی راجستھان اور ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے- گھنی دھند کی وجہ سے حد نگاہ میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے- ساتھ ہی سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار بھی کم ہو گئی ہے-محکمہئ موسمیات نے شمال مغربی ہندوستان کے لئے الرٹ جاری کیا ہے- محکمے نے دہلی، یوپی، بہار، پنجاب میں اگلے دو دنوں تک گہری دھند کے پیش نظر آرینج الرٹ کیا گیا ہے- وہیں، ہماچل پردیش اور پنجاب کے لئے انتہائی گہری دھند کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے- ہماچل پردیش 19اور20دسمبر کو سردی کی لہر کا الرٹ بھی جاری کیا ہے-محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب میں 22دسمبر تک سردی کی لہر برقرار رہے گی- بعض مقامات پر گہری دھند چھائی رہ سکتی ہے- دوسری طرف ہریانہ، چندی گڑھ، مشرقی اور مغربی یوپی میں 22دسمبر تک کچھ جگہوں پر انتہائی گہری دھند دیکھی جا سکتی ہے-سردی کے بعد دہلی کے لوگوں پر دھند کی بھی مار پڑ رہی ہے- اس کے علاوہ فضائی آلودگی بھی عروج پر ہے- محکمہئ موسمیات کے مطابق آج دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت6ڈگری اور زیادہ سے زیادہ22ڈگری سیلشیئس رہے گا- دہلی میں اگلے3دن تک دھند چھائی رہے گی- اس کے ساتھ ہی آنے والے دنوں میں دہلی کے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج کی جائے گی- آلودگی کی بات کریں تو دہلی کی ہوا کا معیار سنگین زمرے میں ہے-


Share: